25 مئی 2026 - 23:04
ممکنہ معاہدے سے گھبرائے ہوئے، مبہوت اور گھبرائے ہوئے صہیونی

قیاس آرائیوں کے مطابق، آج پیر کے روز پاکستانی وزیر خارجہ اور افواج کے کمانڈر کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری ہونے اور ایران اور امریکہ کے درمیان سمجھوتے کے چار بنیادی نکات کا امکان ظاہر کیا گیا تھا اور گوکہ کچھ دوست اور دشمن اس معاہدے سے خوش یا ناراض یا پھر گھبرائے ہوئے ہیں، لیکن اس اثناء میں صہیونیوں کی گھبراہٹ اور غم و غصے کی ملی جلی کیفیت زیادہ نمایاں ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ قیاس آرائیوں کے مطابق، آج پیر کے روز پاکستانی وزیر خارجہ اور افواج کے کمانڈر کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری ہونے اور ایران اور امریکہ کے درمیان سمجھوتے کے چار بنیادی نکات کا امکان ظاہر کیا گیا تھا اور گوکہ کچھ دوست اور دشمن اس معاہدے سے خوش یا ناراض یا پھر گھبرائے ہوئے ہیں، لیکن اس اثناء میں صہیونیوں کی گھبراہٹ اور غم و غصے کی ملی جلی کیفیت زیادہ نمایاں ہے۔

صہیونی عہدیدار اور تجزیہ کار ممکنہ ایران-امریکہ معاہدے سے بری طرح سیخ پا ہیں، اپنے انٹرویوز میں سخت رد عمل دکھا رہے ہیں اور بری طرح مایوس ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ نے ان کی پشت میں چھرا گھونپا ہے۔ صہیونی ریاست کے سرغنے بھی اس معاہدے سے ناراض ہیں اور خود بھی اس کا امکان ختم کرنے کے لئے کچھ مشکوک کاروائیوں میں مصروف ہیں اور جنوبی خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں سے کچھ بھی ان کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

اسی اثناء میں صہیونی چینل i12 نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل ایران-امریکہ مذاکرات میں پیشرفت سے مبہوت ہو گیا ہے حالانکہ تمام تر سیکورٹی ادارے جنگ کے اعادے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ صہیونی ریاست اور خطے میں امارات جیسی ریاست ـ جو اسرائیل نمبر دو بھی کہلواتی ہے ـ جنگ کے دوبارہ آغاز کے خواہاں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha